Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سابق کیوی کپتان میک کلم نے ممکنہ بھارتی سازش سے پردہ اُٹھادیا

شائع 24 اپريل 2020 01:29pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اگلے سال تک موخرکیا جاسکتا ہے جبکہ اکتوبر نومبر میں آئی پی ایل کیلئے ونڈو نکل سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ خطرات سے دوچار ہے، میگا ایونٹ کا انعقاد رواں سال ممکن نظرنہیں آرہا۔

میک کلم کا کہنا ہے کہ وہ بند اسٹیڈیمزمیں بھی ورلڈ کپ ہوتا ہوا نہیں دیکھ رہے۔ سولہ ٹیموں، سپورٹ اسٹاف اور براڈ کاسٹرز کو اکٹھا کرنا آسٹریلیا کیلئے مشکل ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 اکتوبرسے 15 نومبرتک شیڈول ہے، آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز کی میٹنگ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو تاحال شیڈول کے مطابق قرار دیا گیا ہے۔

میک کلم کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ کو 2021 تک موخر کیا جاسکتا ہے، جس کی بدولت رواں سال آئی پی ایل کے انعقاد کیلئے ونڈو نکل سکتی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے 29 مارچ سے شیڈول آئی پی ایل کوغیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا تھا۔